گہرا ترین سوئمنگ پول دبُئی میں سیاحوں کےلئے نئ کشش

گہرا ترین سوئمنگ پول دبُئی میں سیاحوں کےلئے نئ کشش کا باعث بن گیا۔ دبئی کو اعلیٰ ترین اور سب سے منفرد صفتوں کا حامل شہر مانا جاتا ہے۔ یہاں دنیا کا سب سے اونچا ٹاور واقع ہے اور اب اس خلیجی شہر میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول شائقین کو اپنی طرف کھنچنے کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور خلیجی ریاستوں کے اس سب سے بڑے شہر میں اب اس سیارے کا سب سے گہرا سوئمنگ پول تیار ہو چُکا ہے، جہاں غوطہ خوروں کے لیے ‘ اس ڈوبے ہوئے شہر‘ میں تسخیر کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔ یہ سوئمنگ پول ہی نہیں بلکہ ڈائیونگ کے شوقین افراد کے لیے ایک جنت کے مترادف ہے۔

‘ڈیپ ڈائیو دبئی‘ DDD کا افتتاح گزشتہ بُدھ کو ہوا تھا، تاہم ابتدائی طور پر یہاں ابھی صرف وہ لوگ جا سکتے ہیں جن کے پاس سرکاری دعوت نامہ ہو۔

دبئی، ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ سے یہ تصدیق شدہ خبر ملی ہے کہ دُبئی کے اس سوئمنگ پول میں 60 میٹر تک کی گہرائی میں جایا جا سکتا ہے یعنی تقریباً 200 فٹ گہرائی میں۔ یہ کسی دوسرے پول کے مقابلے میں 15 میٹر زیادہ گہرا ہے۔ یعنی ڈائیونگ کے شوقین افراد اس پول میں انتہائی گہرائی تک بھی جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے