ہالینڈپابندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں

ہالینڈپابندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں ۔ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں۔

کئی عرصے سے جاری کورونا پابندیوں سے تنگ آکر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی۔

مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیدرلینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

حکومت کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کے مطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جو مکمل ویکسی نیشن کرا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے