یوروکپ کی وجہ سے یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ

یوروکپ کی وجہ سے یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےجرمن وزیرداخلہ نے کہا ہےکہ "یوروکپ انتظامیہ نے انسانی جانوں پر کمرشل ازم کو فوقیت دی،سیمی فائنلز ،فائنل میں تماشائیوں کے آنے سے کورونا مزید پھیلے گا ۔”

سینٹ پیٹرز برگ میں یوروکپ فٹ بال میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروکپ کے میچز کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران یورپ میں کورونا کیسزکی شرح میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ یورو کپ کے میچز میں کورونا ایس او پیز میں نرمی اختیارکی گئی جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ میچ کے دوران تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جرمن وزیرداخلہ نے یوروکپ انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوروکپ انتظامیہ نے عقلمندی کا ثبوت نہیں دیا۔ انتظامیہ نے انسانی جانوں پر کمرشل ازم کو فوقیت دی۔ جرمن وزیر داخلہ نے مزید کہا یورو کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں تماشائیوں کے آنے سے کورونا کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے