یورپی فٹبال لیگزکو اربوں ڈالر مالی خسارے کا سامنا

یورپی فٹبال لیگزکو اربوں ڈالر مالی خسارے کا سامنا ہے ۔گزشتہ فٹ بال کے سیزن کو بھی کورونا وبا کا سامنا تھا اور اس وقت بھی صورت حال میں زیادہ بہتری نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ کسی حد تک بہتری کی وجہ یورپی ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ ہے۔

بعض میچوں میں محدود تماشائیوں کو اسٹیڈیم داخل ہونے کی اجازت دی گئی لیکن یہ تعداد دو برس قبل کے مقابلے میں بہت کم تھی۔

پانچ بڑی یورپی فٹ بال لیگز کو سابقہ سیزن میں ہونے والے گھاٹے کا حجم دو بلین یورو یا 2.35 بلین ڈالر ہے۔ توقع کے مطابق سن 2019/20 میں ان فٹ بال لیگزمیں شامل کلبوں کو پانچ سو ملین سے زائد کا خسارا ہوا۔ فٹ بال میچوں کی معطلی کا فیصلہ مارچ سن 2020 میں کیا گیا تھا۔

پانچ اہم اور بڑی لیگیز

براعظم، یورپ میں فٹ بال کھیل سے شائقین جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔

بڑی لیگز میں انگلینڈ کی پریمیئر لیگ، اٹلی کی سیری اے، اسپین کی لا لیگا، جرمنی کی بنڈس لیگا اور فرانس کی لیگ وَن شامل ہیں۔
ان لیگ کے کلبوں میں دنیا کے نامی گرامی فٹ بالر بطور ایک کھلاڑی کے میچوں میں شرکت کرتے ہیں۔ پروفیشنل آڈٹ اور ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے انٹرنیشنل ادارے کے پی ایم جی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سن 2020/21 کے سیزن میں ان پانچ لیگز کو بہت ہی معمولی منافع کی توقع ہے جب کہ ایک مرتبہ پھر دو بلین یورو نقصان دیوار پر لکھا ہوا ہے۔

بھاری مالی نقصان

سن 2019/20 کے فٹ بال سیزن میں جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تمام پانچ کلبوں میں اوسطاً سب سے زیادہ تماشائی جرمن بنڈس لیگا میں تھے اور پھر بھی اسے کے مالی نقصان کا حجم ایک سو ستاون ملین یورو لگایا گیا ہے۔

فرانس کی لیگ وَن کو اڑتالیس ملین یورو کا خسارہ ہوا۔ ایسے ہی بقیہ تین کلبوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا کے کلب بارسلونا کو سن 2019/20 میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو انتالیس ملین یورو تھا۔

سن 2020/21 کا سیزن

گزشتہ سیزن میں انگلینڈ کی فٹ بال لیگ پریمیئر لیگ کو یہ استثنیٰ ملا کہ اسے محدود تماشائیوں کو میدان میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی۔

دوسری جانب کے پی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ختم ہونے والے سیزن میں بھی کلبوں کو مالی خسارے کا سامنا رہا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بظاہر جاری سیزن میں بھی ان لیگز کو اور شریک کلبوں کے نقصان میں تسلسل پیدا ہوا ہے۔ ہسپانوی لیگ لا لیگا کو اپنے میچوں میں چالیس فیصد اسٹیڈیم کی مجموعی گنجائش کے مساوی تماشائیوں کو بٹھانے کی اجازت ملی ہے۔

اسی طرح جرمن بنڈس لیگا کے میچوں کے اسٹیڈیمز کو نصف بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اطالوی لیگ سیری اے کو بھی نصف اسٹیڈیم بھرنے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ ان تمام لیگز کے میچوں میں ہر تماشائی کووڈ پاس دکھا کر ہی داخل ہو سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے