یورپی ممالک نے بے روزگار افراد کے لیے بڑی اسکیم کا اعلان کر دیا

یورپی ممالک نے بے روزگار افراد کے لیے بڑی اسکیم کا اعلان کر دیا ۔یورپی یونین نے اپنے رکن ممالک میں بے روزگار افراد کے لیے بڑی سکیم کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے الما نامی ایک بڑی اسکیم تیار کی گئی ہے۔

یورپی ممالک میں رہنے والے تمام تارکین وطن جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے افراد شامل ہیں اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اسکیم کا حصہ بننے والوں کو یورپی ممالک میں بھیجا جائے گا۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے بعد دنیا میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے یورپی یونین نے اپنے رکن یورپی ممالک کے لیے ALMA نامی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور تربیت کے لئے یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔اور انہیں مختلف یورپی ممالک میں بھیجا جائے گا۔جہاں انہیں تربیت حاصل کرنے اور روزگار حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس اسکیم کے تحت یورپی یونین روزگار کی تلاش میں مصروف نوجوانوں کو ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک میں بھیجے گی جہاں انہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس اسکیم میں شامل افراد کو رہائش، انشورنس اور بنیادی اخراجات کے لئے وظیفہ بھی فراہم کیا جائے۔بنیادی طور پر یہ اسکیم اپرنٹس شپ ہو گی۔اس کے ذریعے نوجوانوں کو یورپ بھر میں نئے رابطوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے جس سے روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اگرچہ یورپی یونین ان نوجوانوں کو وظیفہ بھی دے گی اور ان کے اخراجات بھی برداشت کرے گی تاہم اس کے ساتھ ہی وہ نوجوان متعلقہ کمپنی سے بھی تنخواہ کے حق دار ہو سکتے ہیں۔یورپی یونین نے سکیم کے پہلے سال کے لیے 15 ملین یورو کی رقم مختص کی ہے۔دوسری جانب یورپین یوتھ فورم نے اس سکیم پر ٹویٹ کے ذریعے اپنا موقف دیا ہے۔جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں ۔اسکیم میں اس بات کا بھی انتظام کیا جانا چاہئے کہ نوجوانوں سے کسی قسم کا بلامعاوضہ کام نہ لیا جائے۔سماجی خدمات کی تنظیموں نے اس سکیم کا خیرمقدم کیا ہے۔

2 thoughts on “یورپی ممالک نے بے روزگار افراد کے لیے بڑی اسکیم کا اعلان کر دیا

  • اکتوبر 8, 2021 at 5:32 شام
    Permalink

    Greetings! I know this is kinda off topic but I was wondering which
    blog platform are you using for this site? I’m getting sick and tired of WordPress because I’ve
    had problems with hackers and I’m looking at options for
    another platform. I would be awesome if you could point me
    in the direction of a good platform.

    Reply
    • اکتوبر 11, 2021 at 5:44 شام
      Permalink

      Dear user thanks for visiting

      Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے