یورپی ممالک کا افغان مہاجرین کو لینے سے انکار،اٹلی میں آمد جاری

یورپی ممالک کا افغان مہاجرین کو لینے سے انکار،اٹلی میں آمد جاری ۔یورپی یونین کے رکن ممالک نے افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب افغان مہاجرین کا اٹلی میں آمد کا سلسلہ جاری ہے تقریبا دو ہزار مہاجرین اٹلی منتقل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے دو رکن ممالک آسٹریا اور ہنگری نے افغان مہاجرین کو لینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کو مہاجرین کے بحران سے محفوظ رکھیں گے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کئے گئے ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اپنا خطہ چھوڑنے سے روکنا چاہیے۔ اور اس حوالے سے سرحد پر واقع ملک ترکی کا کردار اہم ہے ۔اسی طرح بلقان کی ریاستوں کو بھی افغان مہاجرین کے یورپی ممالک میں آنے کا راستہ روکنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم 2015 کی غلطی دہرانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

آسٹریا

دوسری طرف آسٹریا کے چانسلر سباسٹین کریز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو ہر حال میں اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ آسٹریا میں پہلے ہی 44 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں۔اور ہم آبادی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان سویڈن اور ایران کے بعد مہاجرین کو پناہ دینے والے سب سے بڑا ملک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو پہلے ہی افغان مہاجرین کو معاشرے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مشکلات درپیش ہیں۔اس لیے ہم مزید مہاجرین کی مخالفت کریں گے۔

یورپی یونین کا موقف

دوسری جانب یورپی یونین کے کمشنر کا کہنا ہے کہ یونین کو افغان مہاجرین کے کوٹے پر کام کرنا ہو گا اس حوالے سے اتفاق رائے کے لیے فیصلے کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا اتفاق سے فیصلہ اچھی بات ہے۔لیکن ہمیشہ کوئی نہ کوئی محل وقوع ذاتی ہے اگرآپ مہاجرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔فیصلہ اکثریت رائے سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اٹلی میں مہاجرین کی آمد

دوسری جانب مہاجرین کے لیے کھلا دل رکھنے والے ملک اٹلی میں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 1990 مہاجرین کابل سے اٹلی منتقل ہو چکے ہیں۔جن میں 547 خواتین اور 667 بچے شامل ہیں۔جبکہ مجموعی طور پر اٹلی نے 3350 مہاجرین کو ریسکیو کیا ہے ۔باقی 1300 کے قریب افراد کابل ایئر پورٹ پر منتقلی کے منتظر ہیں ۔اس سے پہلے بھی ایک پرواز 104 افغان مہاجرین کو لے کراٹلی کےشہر برشیا پہنچی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے