یورپی یونین نےافغانستان کی مالی مددبند کرنے کا اعلان کر دیا

یورپی یونین نےافغانستان کی مالی مددبند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ یورپی یونین نے طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیرپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا قیامت سے کم نہیں ہے، فوری طور پر ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے، چین طالبان کو تسلیم کر چکا ہے، روس تسلیم کرے گا، یورپی یونین بھی طالبان سے بات کررہا ہے ،تسلیم نہیں کررہا، یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے