یورپی یونین کے تمام شہریوں کے مشترکہ پراپرٹی رجسٹر کی تجویز

یورپی یونین کے تمام شہریوں کے مشترکہ پراپرٹی رجسٹر کی تجویز پیش کر دی گئی۔ یورپی کمیشن نے اس بات کی حمایت کی ہے کہ یورپی یونین کے رکن تمام ممالک کے سبھی شہریوں کی ملکیت اثاثوں کے مشترکہ ریکارڈ کے لیے ایک یورپی رجسٹر قائم کرنے کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔


اس پراپرٹی رجسٹر کے ممکنہ قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور بدعنوانی سمیت کئی طرح کے مالیاتی جرائم کی روک تھام ہو گا۔ فی الحال کمیشن نے اس بارے میں ایک تفصیلی مطالعاتی جائزہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ آیا یونین کی سطح پر یورپی پراپرٹی رجسٹر کے طور پر ایسا کوئی مشترکہ ڈیٹا بینک قائم کیا جانا چاہیے۔

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی طرف سے استفسار پر آج بدھ پچیس اگست کے روز بتایا کہ پورے یورپی بلاک کے ایسے کسی مشترکہ پراپرٹی رجسٹر کی مدد سے پیدا ہونے والی شفافیت کے ذریعے مالیاتی نوعیت کے طرح طرح کے جرائم کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔

ممکنہ یورپی رجسٹر کے متنوع فوائد
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ڈی پی اے کو بتایا کہ مستقبل کے اس ممکنہ نظام کے تحت یونین کی رکن ریاستوں میں عام شہریوں کی ملکیت اثاثوں کے قومی سطح پر قائم کردہ پراپرٹی رجسٹرز یکجا کیے جا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے