یورپ میں موسم گرما کے دوران ریکارڈ گرمی

یورپ میں موسم گرما کے دوران ریکارڈ گرمی ۔ مشرقی یورپ میں زیادہ، جبکہ بحیرہ روم کے ممالک میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھا گیا، کوپیرنیکس۔

رواں برس جون، جولائی اور اگست براعظم یورپ میں گزشتہ دو عشروں کے دوران گرم ترین مہینے ریکارڈ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ارضیاتی مشاہدے کے پروگرام کوپیرنیکس کے اعداد و شمار میں کہاگیاکہ سن 1991 سے سن 2020 تک درجہ حرارت اوسط سے ایک ڈگری زیادہ رہا۔ تاہم یورپ کے مختلف خطوں میں الگ الگ صورت حال نوٹ کی گئی۔ مثلا شمالی یورپ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا، مشرقی یورپ میں زیادہ، جبکہ بحیرہ روم کے ممالک میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے